ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / سربیا میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ

سربیا میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ

Sun, 02 Apr 2017 17:07:11    S.O. News Service

بلقان2اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بلقان خطے کے ملک سربیا میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ آج ہو رہی ہے۔ رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق موجودہ وزیراعظم الیگزانڈر وُوچچ کے بطور صدر منتخب ہونے کے قوی امکانات ہیں۔ پچاس فیصد مطلوبہ ووٹ حاصل نہ ہونے کی صورت میں صدارتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ سولہ اپریل کو ہو گا۔ اِس الیکشن میں اپوزیشن کے دس امیدوار بھی مقابلے میں ہیں۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ صدر کے منصب کے امیدوار اور موجودہ وزیراعظم سربیا میں آمریت کو فروغ دینے کی کوشش میں ہیں۔ الیگزانڈر ووچچ سن 2014 سے وزیراعظم چلے آ رہے ہیں اور اُن کے دور میں اقتصادی صورت حال میں بہتری ہوئی۔
 


Share: